چیف منسٹر کے سی آر دہلی سے حیدرآباد واپس

   

حیدرآباد ۔16 ۔ڈسمبر (سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نئی دہلی میں بی آر ایس کے قومی دفتر کے افتتاح کے بعد آج شام حیدرآباد واپس ہوگئے۔ چیف منسٹر نے آج بی آر ایس دفتر کا دورہ کیا اور قائدین سے ملاقات کی ۔ توقع کی جارہی تھی کہ وہ دہلی میں مزید قیام کرتے ہوئے ہم خیال اپوزیشن قائدین سے ملاقات کریں گے۔ بتایا جاتا ہے کہ پارٹی دفتر کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لئے کئی قائدین کو مدعو کیا گیا تھا لیکن اکھلیش یادو اور ایچ ڈی کمارا سوامی کے علاوہ دیگر قائدین نے شرکت نہیں کی۔ چیف منسٹر نے آج پارٹی ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ اجلاس میں پارلیمنٹ میں تلنگانہ سے متعلق امور کو موضوع بحث بنانے کی ہدایت دی۔ ارکان پارلیمنٹ کے کیشوراو ، ناما ناگیشور راؤ ، دامود راؤ ، سنتوش کمار ، وی روی چندر ، کے آر سریش ریڈی ، کے پربھاکر ریڈی ، بی لنگیا یادو اور پی راملو نے شرکت کی۔ بتایا گیا کہ آئندہ ہفتہ دوبارہ دہلی دورہ کے منصوبہ کے ساتھ چیف منسٹر حیدرآباد واپس ہوگئے۔ر