رول تبدیل کرنے کے معاملے میں تمام نگٹیو کرداروں کو پیچھے چھوڑ دیا : ملوبٹی وکرامارک
حیدرآباد :۔ تلنگانہ کانگریس لیجسلیچر پارٹی کے قائد ملو بٹی وکرامارک نے فلمی ویلن کی طرح رول ادا کرنے کا چیف منسٹر کے سی آر پر الزام عائد کیا ۔ اندرا گاندھی کی جانب سے غریب عوام کو دئیے گئے مکانات چھین لینے پر ٹی آر ایس حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔ اسمبلی حلقہ جڑچرلہ کے گنگا پور گاؤں میں کسانوں سے ملاقات کرتے ہوئے ان کے مسئلے سے آگاہی حاصل کی ۔ بعد ازاں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر سابق رکن پارلیمنٹ مدھو گوڑ یشکی اے آئی سی سی کسان سیل نائب صدر کودنڈا ریڈی ضلع محبوب نگر کانگریس صدر عبید اللہ کوتوال سابق رکن اسمبلی ومشی چند ریڈی کے علاوہ دوسرے قائدین موجود تھے ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ادنڈا پور گاوں کے عوام کو آر اینڈ آر پیاکیج فراہم کریں ۔ یہی نہیں سال 2013 کے حصول اراضی قانون کے تحت متاثرین کو نقصانات کی پابجائی کریں ۔ جو لوگ مکانات سے محروم ہورہے ہیں انہیں نئے مکانات تعمیر کر کے دئیے جائیں ۔ اراضیات سے محروم ہونے والوں کو اراضیات فراہم کیا جائے ۔ گاؤں کے عوام کو معلومات فراہم کئے بغیر سروے کرنے پر سخت اعتراض کیا ۔ سوال کرنے پر پولیس کی جانب سے لاٹھی کی طاقت کا استعمال کرنے کی بھی مخالفت کی ۔ ملو بٹی وکرامارک نے کہا کہ دہلی سے واپسی کے بعد چیف منسٹر مخالف کسان پالیسیوں پر عمل کررہے ہیں اور مرکز کے تمام فیصلوں کی تائید کرتے ہوئے ریاست میں کسانوں اور عوام سے دھوکہ دہی کررہے ہیں ۔۔