چیف منسٹر کے سی آر کی آج بنگلورو میں دیوے گوڑا سے ملاقات

   

بنگلورو ۔ 25 مئی (پریس نوٹ) چیف منسٹر تلنگانہ چندر شیکھر راؤ جمعرات 26 مئی کو بنگلورو میں سابق وزیر اعظم و جنتادل (سیکولر) کے سربراہ ایچ ڈی دیوے گوڑا سے ملاقات کریں گے۔ کے سی آر 2024 کے لوک سبھا انتخابات سے قبل علاقائی جماعتوں کے اتحاد کے ساتھ قومی سطح پر وفاقی محاذ بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔ وہ چیف منسٹر مہاراشٹرا ادھو ٹھاکرے، چیف منسٹر تاملناڈو ایم کے اسٹیلن، چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال، این سی پی سربراہ شرد پوار، ایس پی سربراہ اکھلیش یادو سے اس سلسلہ میں ملاقات کرچکے ہیں۔ دیوے گوڑا کے کے سی آر اور ان کے فرزند کے ٹی آر کے سے اچھے تعلقات ہیں۔ کے سی آر کا مہاراشٹرا میں اناہزارے سے بھی ملاقات کا پروگرام ہے۔