چیلسی کو بغیر کوئی گول کیے مسلسل پانچویں شکست کا سامنا

   

لندن، 22 اپریل (یو این آئی) برائٹن نے پریمیئر لیگ میں چیلسی کو شکست دیتے ہوئے 3-0 سے شاندار فتح حاصل کر لی۔ اس جیت سے جہاں برائٹن کی یورپی ٹورنامنٹ میں جگہ بنانے کی امیدیں مضبوط ہو گئی ہیں، وہیں مشکلات کا شکار مہمان ٹیم کے ہیڈ کوچ لیام روسینیور کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے ۔فرڈی قادیوگلو، جیک ہنشیل ووڈ اور ڈینی ویلبیک کے گولز کی بدولت برائٹن ٹیبل پر چھٹے نمبر پر پہنچ گیا ہے ۔ وہیں، چیلسی 1912 کے بعد پہلی بار مسلسل پانچ لیگ میچ بغیر کوئی گول کیے ہار گئی ہے ۔میچ کے آغاز سے ہی برائٹن نے چیلسی پر مکمل دباؤ بنائے رکھا۔ کاؤرو میتوما نے ابتدائی دو منٹ میں ہی گول کرنے کا موقع پیدا کیا جسے رابرٹ سانچیز نے ناکام بنا دیا۔