چین، افغان عوام کی زندگی تبدیل کرنے کوشاں

   

اسلام آباد : چین افغانستان کے عام لوگوں کی زندگیوں کو تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے، اس نے سماجی و اقتصادی خامیوں پر قابو پانے کے لیے طالبان کے عبوری سیٹ اپ کو بار بار بھاری مالی اور انسانی امداد فراہم کی ہے۔ امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں کا نفاذ افغانستان میں عدم استحکام کی اہم وجوہات میں سے ایک ہے۔ چینی میڈیا کے مطابق ایسا لگتا ہے کہ افغانستان کی معیشت امریکی خارجہ پالیسی کی ترجیحی فہرست میں سب سے نچلی سطح پر ہے جس نے اپنے نام نہاد سماجی، اقتصادی، جغرافیائی مفادات کے تحفظ کیلئے جان بوجھ کر دوسرے ترقی پذیر ممالک پر یکطرفہ پابندیاں عائد کی ہیں۔