چینائی (تاملناڈو): تیز دھار پتنگ مانجھے نے ایک معصوم تین سالہ لڑکی کی جان لے لی۔ یہ واقعہ اتوار کے روز پیش آیا۔ انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق چینائی کے آر کے نگر میں واقع فلااوور پر ایک بائیک پر ایک تین سالہ لڑکی بیٹھی ہوئی تھی۔ اسی دوران پتنگ کے تیز دھار مانجھا اس کے گلے کے پاس سے گذرا جس کی وجہ سے اس کا گلا کٹ گیا۔ اسے فوری اسٹان لے میڈیکل کالج ہاسپٹل لیجایاگیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکی۔
واضح رہے کہ آج کل پتنگوں کے مانجھے کیمیکل اور کانچ سے بنائے جارہے ہیں تاکہ مانجھا تیز دھار ہوجائے۔ لیکن یہ شہریوں کی موت کا سبب بن رہے ہیں۔ مرکزی حکومت کو چاہئے اس طرح کے مانجھوں پر پابندی عائد کیاجائے اور شہریوں کی سلامتی کو یقینی بنایا جائے۔