چینی آن لائن شاپنگ گروپ علی بابا کے حصص مندی کا شکار

   

بیجنگ : چین کے بہت بڑے ای کامرس ادارہ علی بابا گروپ ہولڈنگ لمیٹڈ کے حصص کی قیمتوں میں 10فیصد سے زائد کی مندی دیکھی گئی ہے۔ بیجنگ کی طرف سے ریگولیٹری کریک ڈاؤن اور آن لائن تجارت میں بڑھتی ہوئی مقابلہ بازی کے باعث یہ مارکٹ بھی متاثر ہو رہی ہے۔ یہ کمپنی 2014ء میں قائم کی گئی تھی، جس نے آن لائن بزنس میں منافع کے کئی ریکارڈ بنائے تھے۔