چینی دوا ساز کمپنی کی تیار کردہ ویکسین کو منظوری

   

بیجنگ: چینی دوا ساز کمپنی سینوفارم کی بنائی گئی کورونا ویکسین کی بیجنگ حکومت نے منظوری دے دی ہے۔ چینی حکومت کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ویکسین عالمی ادارہ صحت اور چین کی نیشنل فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے مطلوبہ معیارات پر پورا اترتی ہے۔ مستقبل میں اس ویکسین کے استعمال کی مقررہ مدت اور صحت پر اس کے حفاظتی اثرات کی مسلسل نگرانی کی جائے گی۔ چینی دوا ساز ادارے سینوفارم نے کہا ہے کہ اس کی تیار کردہ یہ ویکسین کووڈ 19 کے خلاف تحفظ فراہم کرنے میں 79 فیصد تک کامیاب ثابت ہوئی ہے۔