بیجنگ : چینی ہیکروں نے 2020 سے اب تک امریکہ کے کوویڈ ریلیف فنڈ سے لاکھوں ڈالراڑا لیے ہیں۔امریکہ کی خفیہ سروس نے چینی ہیکروں کی اس نقب زنی کی تصدیق کی ہے مگرمزیدتفصیل فراہم کرنے سے انکارکردیا ہے۔اس نے این بی سی نیوز کی ایک رپورٹ کی تصدیق کی جس میں کہا گیا ہے کہ چینی ہیکروں کی ٹیم مبیّنہ طور پرامریکی فنڈز کی چوری کی ذمہ دار ہے۔وہ سکیورٹی ریسرچ کمیونٹی میں اے پی ٹی 41 یا وِنٹی کے نام سے جانی جاتی ہے۔ماہرین کے مطابق اے پی ٹی 41 ایک زبردست سائبرکریمنل گروپ ہے۔اس نے حکومت کی حمایت یافتہ سائبردراندازی کے علاوہ مالی فوائد کے لیے ڈیٹا کی خلاف ورزیوں کا ارتکاب کیا ہے۔