بیجنگ : چین۔لاوؤس ریلوے پر 13 اپریل کو سرحد پار مسافر ریل گاڑیوں کا آغاز کیا جائے گا جو چین کے جنوب مغربی صوبہ یون نان کے دارالحکومت کن منگ اور لاس کے دارالحکومت وین ٹیان کو آپس میں ملائے گی۔چائنہ اسٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ کے مطابق جمعرات سے روزانہ ایک مسافر ریل گاڑی کن منگ سے وین ٹیان اور دوسری وین ٹیان سے کن منگ کے لئے چلائی جائے گی۔ ریل گاڑی راستے میں آٹھ اسٹیشنز پر رکے گی اور کل مسافت بشمول کسٹم کلئیرنس میں 10 گھنٹے 30 منٹ لگیں گے۔ چین۔لاؤس ریلوے نے دسمبر 2021 میں آپریشن شروع کیا تھا۔