بیجنگ : چین اور ہند وستان نے اطلاع دی ہے کہ انہوں نے ہمالیہ کے متنازع سرحدی علاقوں میں کشیدگی کو حل کرنے کے لیے بات چیت کے ایک نئے دور کے بعد “امن وامان کو برقرار رکھنے ” پرمفاہمت قائم کر لی ہے۔دونوں ممالک کی فوجوں کے درمیان سرحدی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے کور کمانڈرز کی سطح پر ہونے والی 19ویں میٹنگ کے بعد فریقین کی جانب سے جاری کیے گئے مشترکہ بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ’لائن آف کنٹرول کے مغربی سیکٹر میں باقی ماندہ مسائل کے فی الفور حل کے لیے مطابقت قائم ہو گئی ہے۔’اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ دونوں فریقین نے اسوقت تک سرحدی علاقوں میں امن و امان کو برقرار رکھنے پر مصالحت قائم کر لی ہے۔دونوں ممالک کے مابین تنازعات کا موضوع ہونے والی خطے میں کشیدگی میں گراوٹ لانے کے لیے بات چیت کا 19 واں دور چوشول سرحدی علاقے کے ہندوستانی حصے میں 14-15 اگست کو شروع ہوا تھا۔2020 سے اب تک ہونے والی بات چیت کے 18 مذاکراتی عمل کے نتیجے میں، فریقین نے کشیدگی کا باعث بننے والے 3 علاقوں سے باہمی طور پر فوجوں کے انخلا ء پر اتفاق کیا تھاہے۔اپریل میں بات چیت کے 18 ویں دور میں، ڈیپسن سطح مرتفع اور ڈیموک خطے سے انخلاء پر کوئی معاہدہ نہیں ہو سکا۔