چین سے روابط رکھنے والا بزنسمین گرفتار ، ای ڈی کارروائی

   

نئی دہلی : انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے آج کہا کہ اس نے موبائیل فون ایپس کے ذریعہ کئے گئے دھوکے سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں بزنسمین انس احمد کو گرفتار کرلیا ہے۔ بتایا گیا کہ انس دو نامزد فرمس ایچ اینڈ ایس وینچرس انکارپوریشن اور کلیفورڈ وینچرس میں پارٹنر ہے۔ یہ دونوں فرمس عوام سے 84 کروڑ روپئے اینٹھ لینے کی ذمہ دار ہیں۔ انس کے چینی اشخاص کے ساتھ روابط بتائے گئے اور شبہ ہیکہ وہ پورے ریاکٹ کا سرغنہ ہے۔