اس میں یہ بھی الزام لگایاگیاہے کہ نیوز کلک کے بانی اور ایڈیٹر ان چیف پربیر پوریاکایاستھا نے پیپلز الائنس برائے جمہوریت اور سکیولرزم (پی اے ڈی ایس) نامی ایک گروپ کے ساتھ ملکر 2019کا لوک سبھا الیکشن سبوتاج کرنے کی سازش بھی کی ہے۔
نئی دہلی۔ نیوز پورٹل نیوز کلک کے خلاف دہلی پولیس نے یو اے پی اے قانون کے تحت ایک ایف آئی آر درج کی ہے‘ الزام لگایاہے کہ ہندوستان کی خود مختاری میں خلل ڈالنے او رملک کے خلاف عدم اطمینان پیدا کرنے کے لئے بڑی تعداد میں فنڈز چین سے ائے ہیں۔ شہر کی عدالت کی جانب ہدایت ملنے کے ایک روز بعد دہلی پولیس نے جمعہ کے روزمذکورہ پورٹل کو ایف ائی آر کی ایک کاپی فراہم کی ہے۔
ایف ائی آر کے مطابق جس کی ایک کاپی پی ٹی ائی کے پاس بھی موجود ہے‘ چینی ٹیلی کام کمپنیوں نے ہندوستان میں ہزاروں کمپنیاں بنا چکی ہیں۔
ایف ائی آر میں کہاگیاہے کہ ”ہندوستان کی خود مختاری میں خلل ڈالنے اور ہندوستان کے خلاف بدامنی پھیلانے کی اس سازش کو آگے بڑھانے کے لئے چین سے بڑے پیمانے پر فنڈنگ ایک سرکردہ اور پوشیدہ طریقے سے کی گئی ہے اور جان بوجھ کرنیوز کو پیڈ نیوز کیاگیاہے‘
جس میں ملکی پالیسیوں‘ ہندوستان کے ترقیاتی منصوبوں اور ترقی پر تنقیدیں کی گئی ہیں‘ اس کے برعکس چینی حکومت او راس کی پالیسیوں کا دفاع اس میں شامل ہے“۔
اس میں یہ بھی الزام لگایاگیاہے کہ نیوز کلک کے بانی اور ایڈیٹر ان چیف پربیر پوریاکایاستھا نے پیپلز الائنس برائے جمہوریت اور سکیولرزم (پی اے ڈی ایس) نامی ایک گروپ کے ساتھ ملکر 2019کا لوک سبھا الیکشن سبوتاج کرنے کی سازش بھی کی ہے۔
دہلی پولیس نے پورکایاستھا اور امیت چکرورتی کونے گرفتار کرلیاہے۔