نئی دہلی : اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے چین کے صوبہ سنکیانگ میں انسانی حقوق کی صورتحال پر مسودہ قرارداد سے خودکو الگ تھلگ رکھنے حکومت ہند کے فیصلہ پر تنقید کرتے ہوئے صدر مجلس اسدالدین اویسی نے ریمارک کیا کہ وزیراعظم نریندر مودی چین کے معاملہ میں اتنے خائف کیوں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چینی صدر ژی جن پنگ کی حکومت کے خلاف اقوام متحدہ نے ہندوستان کی طرف سے حد درجہ نرم رویہ اختیار کیا جارہا ہے۔ چین میں ایغور مسلمانوں پر سختیوں کی باتیں جگ ظاہر ہے۔ پھر بھی حکومت ہند یو این میں ووٹنگ کے معاملہ پر غیرحاضر رہتی ہے۔ گذشتہ روز قرارداد 19-11 کے ساتھ چین کے حق میں رہی۔