بیجنگ : چین نے ملک میں H3N8 برڈ فلو سے پہلی انسانی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق، یہ پہلا موقع ہے جب ایویئن انفلوئنزا کی وجہ سیکسی انسان کی موت واقع ہوئی ہے تاہم انسانوں میں H3N8 وائرس کے انفیکشن کا یہ اب تک ریکارڈ ہونے والا تیسرا کیس ہے۔عالمی ادارہ صحت نے بتایا ہے کہ ہلاک ہونے والی 56 سالہ خاتون کا تعلق چین کے صوبہ گوانگ ڈونگ سیتھا جوکہ 22 فروری 2023ء کو اس بیماری کا شکار ہوئی تھیں۔ رپورٹ کے مطابق، خاتون کو 3 مارچ 2023ء کو نمونیا ہونے پر اسپتال میں داخل کیا گیا تھا اور پھر 16 مارچ 2023ء کو ان کی موت ہوئی۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ خاتون کے برڈ فلو کے شکار ہونے کی متعدد وجوہات تھیں، وہ اس بیماری میں مبتلا ہونے سے پہلے زندہ مرغیوں کے قریب رہیں اور ان کے گھر کے آس پاس جنگلی پرندے بھی موجود تھے۔
جاپانی وزیر اعظم کیشیدہ کی شاہ عبداللہ دوئم سے ملاقات
ٹوکیو : جاپان اور اردن نے فلسطین۔اسرائیل کشیدگی میں اضافے کے سدّباب کے لئے، “دو حکومتی حل” کے راستے میں رکاوٹ بننے والے اقدامات کے مقابل، اعتدال پر زور دیا ہے۔جاپان کے وزیر اعظم کیشیدہ فومیو نے دارلحکومت ٹوکیو میں اردن کے شاہ عبداللہ دوئم کے ساتھ ملاقات کی۔جاپان وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق مذاکرات میں شاہ عبداللہ اور کیشیدہ نے دو طرفہ و علاقائی حالات پر بات چیت کی۔مذاکرات میں کیشیدہ نے فلسطین اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر جاپان کے اندیشوں کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ القدس کے مقدسات کے بارے میں اردن کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔