چین میں جیمس بانڈ کی نئی فلم ’’نوٹائم ٹو ڈائی‘‘ کا پریمیئر شو منسوخ

   

لاس اینجلس ۔ 17 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) جیمس بانڈ 007 کی آنے والی فلم ’’نوٹائم ٹو ڈائی‘‘ کا بیجنگ پریمیئر شو وار دیگر شہروں میں اس کی اسکریننگ کورونا وائرس کی وباء کی وجہ سے منسوخ کردی گئی۔ اطلاعات کے مطابق فلم کے ہیرو ڈینئل کریگ اور فلم کے دیگر اداکار ماہ اپریل میں منعقدہ فلم کی اسکریننگ اور اس کی تشہیر کیلئے دیگر شہروں کے دورہ پر نہیں جائیں گے۔ یادر ہیکہ چین کو سنیما کے شعبہ میں دنیا کی دوسری اعظم ترین منڈی سمجھا جاتا ہے اور اب حالت یہ ہیکہ ملک بھر کے تمام اہم شہروں کے سینما گھر غیرمعینہ مدت کیلئے بند کردیئے گئے ہیں اور اب تک اس کی کوئی وضاحت نہیں کی گئی ہے کہ چین میں کاروبار کب معمول کے مطابق شروع ہوں گے جبکہ کورونا وائرس سے مہلوکین کی تعداد 1770 ہوگئی ہے۔ مذکورہ فلم برطانیہ میں 8 اپریل کو اور شمالی امریکہ میں 10 اپریل کو ریلیز کی جارہی ہے۔