بیجنگ: چین کی زلزلہ انتظامیہ (سی ای اے ) نے چہارشنبہ کے روز شمالی چین کے ہیبی صوبے کی یونگ کنگ کاؤنٹی میں آنے والے زلزلے سے متعلق تیسرے درجے کی ایمرجنسی سروس رسپانس شروع کیا۔چائنا ارتھ کوئیک نیٹ ورک سینٹر کے مطابق چہارشنبہ کی صبح 1 بج کر 21 منٹ پر زلزلہ آیا جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.2 تھی اور زلزلے کا مرکز زمین کی سطح سے 20 کلومیٹر نیچے تھا۔زلزلے کے بعد، سی ای اے نے فوری طور پر ہیبی، بیجنگ اور تیانجن میں بیورو سے بریفنگ سنی اور نگرانی کو مضبوط کرنے ، مسلسل صورتحال کا جائزہ لینے اور بروقت اپ ڈیٹ فراہم کرنے کی اپیل کی۔تین مقامی زلزلہ بیورو کی ورک ٹیموں کو متاثرہ علاقوں میں روانہ کر دیا گیا ہے تاکہ ہنگامی ردعمل کی کوششوں میں مقامی حکومتوں کی مدد کی جا سکے۔ ابھی تک کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔