بیجنگ : چین کے جنوب مغربی تبت خود مختار علاقے کے ننگچی شہر میں جمعرات کی دوپہر کو زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی۔ چائنا ارتھ کوئیک نیٹ ورکس سینٹر (سی ای این سی) کے مطابق، ننگچی شہر میں مقامی وقت کے مطابق صبح ایک بج کر ایک منٹ پر ایک زبردست زلزلے سے میڈوگ کاؤنٹی لرز اٹھی۔ سی ای این سی نے کہا کہ زلزلے کا مرکز 28.35 ڈگری شمالی عرض بلد اور 94.48 ڈگری مشرقی طول البلد اور زمینی سطح سے 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔