چین میں سڑک حادثہ ، 6 افراد ہلاک

   

بیجنگ ، 11 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) چین کے صوبہ ھنان میں منگل کو ایک سڑک حادثہ میں چھ افراد ہلاک ہو گئے اور ایک زخمی ہو گیا۔ مقامی حکام نے چہارشنبہ کو بتایا کہ کل گوگئی کے بیجپو گاؤں میں ایک گاڑی پھسل کر چٹان پر گر گئی۔ گاڑی میں سات افراد سوار تھے۔ اس حادثے میں چھ افرادکی موقع پر ہی ہوگئی جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔حادثے کی تحقیقات کی جا رہی ہے ۔