چین میں کورونا وائرس مہلوکین کی تعداد 2236 ہوگئی

   

بیجنگ،21فروری (سیاست ڈاٹ کام) چین میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 2236 ہوگئی ہے جبکہ 75465 مریضوں میں اس انفیکشن کی تصدیق ہوئی ہے ۔یہ اطلاع چین کی قومی صحت کمیشن نے جمعہ کو دی ہے ۔ ہیلتھ کمیشن نے بتایا کہ قومی ہیلتھ کمیشن کو 31صوبوں سے ملی اطلاع کے مطابق تقریباً 75465 مریضوں میں اب تک کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ان میں 54965 افراد ابھی بھی کوروناوائرس میں مبتلا ہیں جس میں 11633 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ دو ہزار دو سو چھتیس لوگوں کی موت ہوچکی ہے وہیں 18264 لوگوں کو علاج کے بعد اسپتال سے چھٹی دے دی گئی۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس کا پہلا معاملہ دسمبر میں چین کے ہوبئی صوبے کے ووہان شہر میں سامنے آیاتھا اور اس کے بعد سے یہ دنیا کے 25سے زیادہ ملکوں میں پھیل چکا ہے ۔جنوری کے آخر میں عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کے بڑھتے انفیکشن کے پیش نظر عالمی صحت کے لئے ایمرجنسی کا اعلان کیاتھا۔