چین میں کوویڈ کی نئی لہرہندوستان بھی چوکس

   

نئی دہلی : چین سے کوویڈ ۔ 19 کی پریشان کن خبریں ملنے اور امریکہ میں نئے کیسوں کے مدنظر مرکزی حکومت نے بھی فوری چوکسی اختیار کرلی ہے۔ آج وزارت صحت نے تمام ریاستوں کو مکتوب تحریر کرتے ہوئے کہاکہ جاپان، کوریا، برازیل میں بھی کوویڈ کے معاملے بڑھتے جارہے ہیں۔ اِس لئے ہمیں چوکسی اختیار کرتے ہوئے تمام تر احتیاطی تدابیر شروع کرنی چاہئے۔ وزارت کے معتمد راجیش بھوشن نے مکتوب میں کہاکہ کورونا وائرس کی نئی شکلوں کا پتہ چلانا، ٹسٹ کرنا اور صحت عامہ کی برقراری کے لئے اقدامات کرنا ہماری ترجیح رہے گی۔