چین پرمتنازعہ سمندری علاقے سے دستبردار ہونے مہاترمحمد کا زور

   

منیلا ۔ 7 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم ملیشیا مہاترمحمد نے کہا کہ چین کو جنوبی چینی سمندر تنازعہ میں اپنی خودساختہ ملکیت سے دستبردار ہونا چاہئے تاکہ دیگر دعویدار ممالک بھی ان آبی وسائل سے استفادہ کرسکیں۔ مہاترمحمد نے بحری راستوں کی آزادی کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ اگر سمندری راستوں پر پابندیاں اور تحدیدات عائد کی گئی تو اس سے مسائل پیدا ہوں گے لیکن چین نے ان سمندری راستوں پر جو دعوے کئے ہیں اس سے ہمیں خاص فرق نہیں پڑے گا۔ ملیشیا، فلپائن، چین اور تین دیگر حکومتیں جنوبی چینی سمندر میں اپنے علاقائی تنازعات کے طویل دور سے گذر رہے ہیں۔ ہمیں چین سے بات چیت کرنا چاہئے اور اس کے ادعا جات کی تشریح سے متعلق تفصیلات حاصل کرنا چاہئے۔