چین کا دورہ کرنے والے بیرونی شہریوں کا ہندوستان میں داخلہ نہیں

,

   

نئی دہلی ۔ /9 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ڈائرکٹوریٹ جنرل آف سیول ایویشن نے حکم جاری کیا ہے کہ /15 جنوری کے بعد چین کا سفر کرنے والے بیرونی شہریوں کو فضائی راستے سے ہندوستان میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی ۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ /5 فبروری سے قبل چین کے جن شہریوں کو ویزے جاری کئے گئے ہیں ان تمام ویزوں کو معطل کردیا جاتا ہے ۔ یہ فیصلہ چین میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی بڑھتی تعداد کے بعد کیا گیا ۔ چین نے کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 800 سے تجاوز کرگئی ہے ۔