چین کی تائیوان کے گرد سمندر میں فوجی مشقیں

   

بیجنگ: چین نے پڑوسی ملک تائیوان کے گرد فوجی مشقیں شروع کی ہیں جو تین دن تک جاری رہیں گی۔میڈیا کے مطابق چین کی فوج کے ایک ترجمان شی یی نے ہفتہ کو کہا کہ ’یہ مشقیں ’تائیوان کی آزادی‘ کی خواہاں علیحدگی پسند قوتوں اور بیرونی قوتوں کے درمیان ملی بھگت اور ان کی اشتعال انگیز سرگرمیوں کے خلاف ایک سخت انتباہ جاری کرنے کے لیے ہیں۔ چین کی میری ٹائم اتھارٹی نے یہ بھی کہا کہ پیر کو فوجیان کے ساحل پر براہ راست فائر مشقیں کی جائیں گی۔ چین نے تائیوان کی صدر اور امریکی ایوان کے سپیکر کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد خود مختار جزیرے کی حکومت کو ’سخت پیغام‘ جاری کیا تھا۔