حیدرآباد۔/25جنوری، ( سیاست نیوز) ڈائرکٹر اقلیتی بہبود بی شفیع اللہ نے شاہی مسجد باغ عامہ کا دورہ کرتے ہوئے ترقیاتی اور تزئین نو کے کاموں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ تعمیری کاموں کو جلد سے جلد مکمل کریں۔ تاریخی شاہی مسجد میں نئے شیڈ کی تعمیر کے علاوہ دیگر مرمتی اور تزئین نو کے کاموں کی حکومت نے منظوری دی ہے۔ بی شفیع اللہ نے عہدیداروں سے کہا کہ وہ رمضان المبارک سے قبل کاموں کی تکمیل کو یقینی بنائیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر احسن بن محمد الحمومی، ڈسٹرکٹ میناریٹیز ویلفیر آفیسر محمد الیاس، مقامی کارپوریٹر اور اقلیتی بہبود کے دیگر عہدیدار موجود تھے۔ اسی دوران وزیر اقلیتی بہبود کے ایشور نے نمائش میں تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول سوسائٹی کے اسٹال کا افتتاح کیا۔ سکریٹری اقامتی اسکول سوسائٹی بی شفیع اللہ اور دیگر عہدیدار اس موقع پر موجود تھے۔ر