ڈائمنڈ پرنسیس کے دو سابق عمر رسیدہ مسافرین فوت

   

ٹوکیو ۔ 20 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ڈائمنڈ پرنسیس نامی کروز سے جن دو عمر رسیدہ مسافروں کو نکال دیا گیا تھا، ان کے بارے میں یہ کہا گیا ہیکہ جمعرات کو ان دونوں کی موت ہوگئی۔ ڈائمنڈ پرنسیس جہاز پر کورونا وائرس کے اثرات پائے گئے تھے۔ اس اطلاع کے بعد ایسے افراد جنہوں نے کروز چھوڑ دیا تھا باوجود اس کے کہ وہ وائرس سے متاثر نہیں پائے گئے تھے، ان لوگوں میں بھی خوف پایا جارہا ہے۔ جن دو عمر رسیدہ افراد کی موت ہوئی ہے وہ 80 کے دہے میں پہنچ چکے تھے اور دونوں جاپانی شہری تھے ایک مرد اور ایک خاتون جن میں مرد کو پہلے سے ہی دمہ کا عارضہ لاحق تھا جبکہ خاتون کو موت سے قبل کسی بھی مرض میں مبتلاء نہیں پایا گیا تھا البتہ اب یہ بتایا جارہا ہیکہ اس کی موت نمونیا سے ہوئی۔ اس موقع پر جاپان کے وزیرصحت کاٹسونوبوکوٹو نے فوت ہونے والے عمر رسیدہ افراد کے ارکان سے اظہارتعزیت کیا۔