ڈالر کے مقابلے روپیہ میں 7پیسے کا استحکام

   

ممبئی۔ منگل کے روز ڈالر کا رخ نرم رہنے کے درمیان انٹر بینکنگ کرنسی مارکیٹ میں روپیہ سات پیسے اضافے کے ساتھ 75.51 روپے فی ڈالر پر آگیا۔گزشتہ روز روپیہ 75.58 روپے فی ڈالر پر تھا۔آج صبح روپیہ 10 پیسے کے اضافے کے ساتھ 75.48 فی ڈالر پر کھلا ۔ اور پورے سیشن کے دوران روپیہ 75.58 روپے فی ڈالر اور 75.45 روپے فی ڈالر کے درمیان ہی قائم رہا۔ آخر میں یہ گزشتہ روز کے مقابلے میں سات پیسے کے اضافے کے ساتھ 75.51 روپے فی ڈالر پر بند ہوا۔