ڈاکٹروں پر حملے کے چار ملزمین خاطی پائے گئے

   

نئی دہلی۔20 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کی ایک عدالت نے چار افراد کو ڈاکٹروں پر حملہ کرنے اور گورنمنٹ ہاسپٹل کی املاک کو نقصان پہنچانے کا خاطی پایا ہے جبکہ ان کے ایک رشتہ دار کو مردہ حالت میں لے کر وہاں پہنچے تھے۔ جب ڈاکٹروں نے مریض کے مردہ ہونے کی تصدیق کی تو رشتہ دار اور ان کے ساتھ آئے 20 دیگر افراد ڈاکٹروں سے الجھ پڑے، ان کو زدوکوب کیا اور دواخانے کے سامان کو نقصان پہنچایا۔ عدالت نے کہا کہ ڈاکٹروں اور دیگر اسٹاف کو نقصان پہنچانا تشویش کی بات ہے اور اس کا سخت نوٹ لیتے ہوئے خاطیوں کو سزاء دینا ہوگا۔ مجرمین ببلو، امران ، نورو اور رشید کو چھ ماہ قید کی سزاء سنائی گئی۔ جبکہ دیگر خاطیوں کو مختلف دفعات تعزیرات ہند کے تحت سزائیں سنائی گئیں۔