بھیمگل 17 ستمبر( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محمد عبدالمعز سابقہ ضلع پریشدکوآپشن ممبر نظام آباد نے کہاکے امبیڈکر پر نامناسب تبصرہ کرنے پر امر پرساد کے خلاف فوری گرفتاری اور قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔ ایس سی، ایس ٹی، بی سی اور اقلیتی گروپوں کے لیڈروں اور کارکنوں نے جمعرات کو بھیمگل ٹاؤن سنٹر میں امر پرساد کا پتلا نذرآتش کیا۔ بعدازاں انہوں نے بھیمگل سی آئی پونم ستیہ نارائنا کو ایک میمورنڈم پیش کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے قائدین نے امبیڈکر پر نامناسب تبصرہ کرنے پر سخت اعتراض ظاہر کیا۔ حکومت نے فوری ردعمل ظاہر کرتے ہوئے امر پرساد کو گرفتار کرکے ریمانڈ پر دینے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر محمد عبدالعزیز سابقہ سر پنج پر سا جاگریال سر پنج جے جے نرسیا، دیمالا گنیش، دیوی داس، اننتا راؤ،ا، اکرام، نیلم روی، ناگیندر، شرما نائک، ستیہ، گنگیا، چودھری رتن، راجیش، آنند، سندیپ، نوین کے ساتھ ایس سی، ایس ٹی، بی سی، اقلیتی برادریوں کے قائدین اور کارکنان نے اس پروگرام میں شرکت کی۔