محبوب نگر : نیشنل ہیومن رائیٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام ڈاکٹرسید عبدالوحید شاہ قادری سینئر اسسٹنٹ فاریسٹ ڈپارٹمنٹ کو ’’اکیڈیمکس ، ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ ، اسپیکر ، مصنف ، کالم نگار ، انسانی حقوق اور سماجی سرگرمیوں ‘‘ میں ان کی خدمات کے اعتراف میں پہلا ایمبئنس کنونشن ہوٹل دہلی میں ’’انڈین آئیکان ایوارڈ 2021 ء ‘‘ عطا کیا گیا ۔ موصوف تلنگانہ آل مائناریٹی ایمپلائیز اینڈ ورکرس اسوسی ایشن کے نائب صدر ، ورلڈ ہیومن رائٹس پروٹکشن کمیٹی کے بین الاقوامی ممبر ، ایمان کمیٹی محبوب نگر کے ورکنگ پریسیڈنٹ اور بزم کہکشاں محبوب نگر کے جنرل سکریٹری ہیں ۔ رشتہ داروں ، دوست احباب اور ادبی تنظیموں نے موصوف کو ایوارڈ کے حصول پر مبارکباد پیش کی ہے ۔