ڈاکٹر سی روہن ریڈی گریٹر حیدرآباد میں کانگریس کی رکنیت سازی مہم کے کوآرڈینیٹر مقرر

   

حیدرآباد۔/29 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی نے گریٹر حیدرآباد میں پارٹی کی ڈیجیٹل ممبر شپ کیلئے بطور کوآرڈینیٹر ڈاکٹر سی روہن ریڈی کو مقرر کیا ہے۔ پارٹی کے ورکنگ پریسیڈنٹ انجن کمار یادو کی نگرانی میں ڈاکٹر سی روہن ریڈی گریٹر حیدرآباد کے تمام اسمبلی حلقہ جات میں پارٹی کی رکنیت سازی مہم کی تیز رفتاری کیلئے مساعی کریں گے۔ وہ ہر اسمبلی حلقہ کا دورہ کرتے ہوئے مقامی قائدین سے تال میل کے ذریعہ گریٹر حیدرآباد میں زیادہ سے زیادہ رکنیت سازی کو یقینی بنائیں گے۔ پردیش کانگریس کے تنظیمی اُمور کے انچارج مہیش کمار گوڑ نے احکامات تقرر جاری کئے۔ر