ڈاکٹر محمد صفی اللہ کو نان کیڈر ڈپٹی سکریٹری عہدہ پر ترقی

   

حیدرآباد۔7۔فروری(سیاست نیوز) ریاست میں ڈپٹی سیکریٹری رینک کے عہدیداروں کی قلت دور ہونے لگی ہے اور تلنگانہ جینکو میں برسر کار ڈاکٹر محمد صفی اللہ کو نان کیڈرڈپٹی سیکریٹری (ایڈمنسٹریٹیو) عہدہ پر ترقی کے احکام جاری کردئے ہیں اور اب محکمہ اقلیتی بہبود میں ان کی خدمات حاصل کی جاسکتی ہیں ۔ محکمہ اقلیتی بہبود سے تلنگانہ اقلیتی مالیاتی کارپوریشن ‘ تلنگانہ اردو اکیڈیمی ‘ تلنگانہ حج کمیٹی کے علاوہ ڈائرکٹر اقلیتی اسٹڈی سرکل کے مستقل عہدیداروں کے تقرر کے متعلق متوجہ کروانے پر بارہا یہ کہا جاتا رہا ہے کہ محکمہ کے پاس ڈپٹی سیکریٹری رینک کے مسلم عہدیدار نہیں ہیں اور جو ہیں وہ محکمہ میں خدمات کیلئے آمادہ نہیں ہیں لیکن اب ڈاکٹر محمد صفی اللہ کو تلنگانہ جینکو سے ترقی کے بعد انکی خدمات کو محکمہ اقلیتی بہبود حاصل کرسکتا ہے۔ ڈاکٹر محمد صفی اللہ سابق میں ڈپٹی سی ای او وقف بورڈ رہ چکے ہیں ۔ محکمہ اقلیتی بہبود اور وقف بورڈ حکام کے مطابق ڈاکٹر محمد صفی اللہ کی خدمات وقف بورڈ کیلئے ایکٹ کے مطابق نہیں لی جاسکتی لیکن محکمہ کے دیگر اداروں میں مستقل عہدیدار کے تقرر کیلئے ان کی خدمات حاصل کی جاسکتی ہیں۔ م