ڈاکٹر منموہن سنگھ راجیہ سبھا سے ہوئے ریٹائر، کھڑگے نے لکھا خط، بولے: آپ کی آواز ملک کے لوگوں کےلیے بلند ہوتی رہے گی 

   

نئى دہلی: ملک کے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ منگل کو راجیہ سبھا سے ریٹائر ہو گئے۔ اس موقع پر کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے منموہن سنگھ کو خط لکھ کر کہا کہ اب آپ راجیہ سبھا میں نہیں ہوں گے اور فعال سیاست سے ریٹائر ہو رہے ہیں، لیکن پھر بھی آپ کی آواز ملک کے لوگوں کے لئے بلند ہوتی رہے گی۔سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ اور نو مرکزی وزراء سمیت راجیہ سبھا کے کم از کم 54 ارکان منگل اور بدھ کو ریٹائر ہونے والے ہیں اور کچھ ایوان بالا میں واپس نہیں آئیں گے۔ سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ بدھ (3 اپریل) کو راجیہ سبھا میں اپنی 33 سالہ طویل پارلیمانی اننگز کا خاتمہ کریں گے، جب کہ پارٹی کی سابق سربراہ سونیا گاندھی پہلی بار پارلیمنٹ کے ایوان بالا میں داخل ہوں گی۔