ڈاکٹر کی کار سرقہ کرنے والا سارق ڈرائیور گرفتار

   


حیدرآباد ۔ 12 نومبر (سیاست نیوز) نمس ہاسپٹل کے احاطہ میں ڈاکٹر کی کار کا سرقہ کرنے والے ایک سارق ڈرائیور کو پنجہ گٹہ پولیس نے گرفتار کرلیا۔ سب انسپکٹر پولیس کرائم محمد رفیع الدین کے مطابق 33 سالہ وجے کمار کو پولیس نے گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے کار کو ضبط کرلیا۔ سب انسپکٹر رفیع الدین نے بتایا کہ 29 اکٹوبر کو ڈاکٹر کی جانب سے شکایت درج کروائی گئی تھی۔ پولیس نے شکایت کے فوری بعد اقدام کرتے ہوئے علاقہ کے سی سی ٹی وی کیمروں کی جانچ کی اور جانچ کے بعد وجے کمار کو گرفتار کرلیا۔ جو کوکٹ پلی ہاؤزنگ بورڈ علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے۔ وجے کمار اس ڈاکٹر کے یہاں کام کرتا تھا اور اس نے نقلی چابی تیار کرلی اور اس نقلی چابی کی مدد سے اس نے کار کا سرقہ کرلیا تھا۔ع