ڈاکٹر کی گھناؤنی حرکت نابالغ لڑکی کو نشہ آور انجکشن دے کر عصمت دری

   

بہار/اورنگ آباد:اورنگ آباد ضلع میں بدھ کے روز ایک 16 سالہ لڑکی کو ایک فرضی ڈاکٹر نے نشہ آور انجکشن دے کر عصمت دری کی۔ معاملہ رفیع گنج بلاک کے کسما تھانے کے گاؤں کا ہے۔ اس سلسلے میں لڑکی کے اہل خانہ نے پولیس کو درخواست دے کر مفرور ڈاکٹرکی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔لڑکی کی طبیعت خراب تھی۔ اہل خانہ نے علاج کے لیے محلے کے ایک ڈاکٹر پردیپ کمار کو بلایا لیکن ان کے مصروف شیڈول کا حوالہ دیتے ہوئے ڈاکٹر نے انہیں بعد میں آنے کو کہا۔دوپہر کو جب ڈاکٹر علاج کے لیے لڑکی کے گھر گیا تو اس کے ارادے بگڑ گئے اور اس نے لڑکی کو نشہ آور انجکشن لگا کر زیادتی کی اور فرار ہوگیا۔اس واقعہ کے بعد جب گھر والے گھر پہنچے تو وہ کسی طرح لڑکی کو ہوش میں لے آئے۔ ہوش میں نے کے بعد لڑکی نے اپنے گھر والوں کو واقعہ کی اطلاع دی۔ اس معاملے میں لیڈی پولیس اسٹیشن انچارج آرتی کماری نے بتایا کہ ملزم پیشہ سے ایک ڈاکٹر ہے، جو بخار، نزلہ، کھانسی وغیرہ جیسی معمولی بیماریوں میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرتا ہے۔