ڈبلیو ایچ او سربراہ کی کابل آمد

   

کابل : عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس کابل پہنچ گئے۔افغان قائم مقام وزیرصحت کا کہنا ہے کہ ٹیڈروس افغان حکام سے صحت کے شعبے میں عالمی بینک کی امداد کی بحالی کی امکانات پر بات چیت کریں گے۔ افغان میڈیا کے مطابق ٹیڈروس دورہ کابل کے دوران افغان وزیراعظم، نائب وزیراعظم اور قائم مقام وزیر خارجہ سے بھی ملاقات کریں گے۔