ڈبل بیڈ مکانات کی تعمیر کو جلد مکمل کریں

   

کریم نگر میں متعلقہ عہدیداروں کو ضلع کلکٹر کی ہدایت

کریم نگر ۔ڈبل بیڈروم مکانات کے مقررہ ہدف کے مطابق مکانات کے کاموں کو مکمل کیا جائے ۔بروز منگل کلکٹر کیمپ آفس میں آر اینڈ بی ، الکٹریسٹی اور مشن بھگیراتا عہدیداروں کے ہمراہ ڈبل بیڈروم مکانات کے تعمیراتی کاموں کی پیش رفت کے متعلقہ امور پر جائزہ اجلاس منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کریم نگر حلقہ میں شہری اور دیہی علاقوں کے لئے جملہ 1400 ڈبل بیڈ مکانات منظور کئے گئے۔ کریم نگر اربن میں 660 مکانات ،رورل منڈل ایلگندل میں 20 ، قاضی پور میں 20 ، چنتاکنٹہ میں20 ، آریپلی میں 40 ، مخدوم پور میں 40 اور کمان پور میں 67 مکانات جملہ 867 مکانات کو ماہ فروری کے آخر تک مکمل کیا جائے۔ انہوں نے تعمیری کام مکمل کردہ مکانات کے لئے بجلی , پانی کی سربراہی ، سڑک اور نکاسی آب کے کاموں کو مکمل کرنے اور فنڈز کی فراہمی کے لئے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی۔ اس اجلاس میں اسسٹنٹ کلکٹر انکیٹ ، ایم سی کے ایس ای پی۔وی۔ کرشنا راؤ ، آر اینڈ بی ای ای سمبشیوراؤ ، آر ڈبلیو ایس ای عوپالیہ ، ای ای سی ایچ چلماریڈی ، ای ای سمپت راؤ و دیگر نے شرکت کی۔