نئی دہلی: دہلی پولیس نے کہا ہے کہ اس شہر کی سڑکوں پر گاڑی چلانے کے دوران جس رفتار سے موبائل پر بات کرنے کے واقعات بڑھ رہے ہیں وہ تشویشناک ہے ۔اس سال پولیس نے اس طرح کی خلاف ورزیوں کے کیس میں ڈھائی گنا چالان کئے ہیں۔دہلی پولیس نے اتوار کو کہا کہ اس نے اس سال جنوری سے 15 اپریل کے درمیان ٹریفک ضوابط کے اس طرح کے معاملات میں 15846 چالان کئے ۔ گزشتہ سال اس مدت میں ڈرائیونگ کے دوران موبائل استعمال کرنے کے معاملات میں 6369 چالان کیے گئے تھے ۔پولیس کے اعداد و شمار کے مطابق دارالحکومت میں ڈرائیونگ کے دوران موبائل پر بات کرنے کے واقعات میں سال 2024 کے پہلے ساڑھے تین ماہ میں 149 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔