ڈرگس کی فروختگی ، نائیجیریائی جوڑا گرفتار

   

حیدرآباد: ایکسائز انفورسمنٹ نے شہر میں نائجیریائی جوڑے کو گرفتار کر تے ہوئے ان کے قبضہ سے 10گرام ڈرگس کو ضبط کرلیا۔ اسسٹنٹ ایکسائز کمشنر نے کہا کہ نائجیریا سے تعلق رکھنے والے جیڈی او پیسکل اور اس کی گرل فرینڈ مونیکا ساکن تارنا کہ ممبئی سے دیگردو نائجیریائی باشندوںکی مددسے (کوکین) ڈرگس شہر میں فروخت کررہے تھے۔ ایکسائز انفورسمنٹ نے مزید بتایا کہ مذکورہ نائجیریائی باشندے علاقہ تارنا کہ میں ڈرگس فروخت کر رہے تھے کے انہیں رنگے ہا تھوں گرفتا ر کر لیا گیا اوران کے قبضہ سے1 لاکھ 60 ہزار مالیتی منشیات ضبط کر لئے گئے۔