ڈسمبر اور فروری کے درمیان ایس ایس سی ریویژن ٹسٹ

,

   

خانگی اسکولس میں سات چیاپٹرس کی تکمیل ہنوز باقی : ڈی ای او

حیدرآباد۔/20 نومبر، ( سیاست ڈاٹ کام )10 ویں جماعت کے طلبہ کیلئے ریویژن ٹسٹ کے اہتمام سے متعلق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن عہدیداروں کے منصوبہ کو رکاوٹوں کا سامنا ہے کیونکہ اسکولوں کو ہنوز تقریباً سات ابواب مکمل کرنا باقی ہے۔ ایس ایس سی امتحانات 2020 میں کامیابی کے فیصد کو بہتر بنانے کیلئے ان عہدیداروں نے ریویژن ٹسٹس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ خانگی اسکولوں کی حالت ابتر ہے کیونکہ وہاںسات چیاپٹرس (ابواب ) تکمیل طلب ہیں جبکہ سرکاری اسکولوں میں چار یا پانچ ابواب کی تکمیل باقی ہے۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر بی وینکٹ نرسماں نے کہا کہ ’’ ہم نے خانگی اسکولوں میں خصوصی ریویژن ٹسٹ کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے لیکن بعض خانگی اسکولوں کے دورہ کے موقع پر ہمیں سخت صدمہ پہنچا کیونکہ ان میں سے اکثر اسکولس میں ہنوز سات چیاپٹرس کی تکمیل باقی ہے۔ ڈی ای اوز نے کہا کہ سرکاری و خانگی اسکول انتظامیوں اور پرنسپالس کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اضافی کلاسیس کا اہتمام کریں اور ڈسمبر کے دوسرے ہفتہ تک نصاب مکمل کرلیا جائے تاکہ 15 ڈسمبر سے ڈی ای اووینکٹ نرسماں نے کہا کہ ایس ایس سی امیدواروں کی کامیابی کا فیصد بڑھانے کیلئے تمام طلبہ کو امتحانات کیلئے اچھی طرح تیار کیا جارہا ہے۔ ریویژن ٹسٹ کا اہتمام بھی اسی کوشش کا ایک اہم حصہ ہے۔ توقع ہے کہ ڈسمبر اور فروری کے درمیان ریویژن ٹسٹ منعقد کئے جائیں گے۔ تلنگانہ میں گذشتہ ایس ایس سی امتحانات میں کامیابی کا فیصد 92.43 تھا جبکہ حیدرآباد83.09 فیصد کے ساتھ سب سے پیچھے رہا تھا۔ خانگی اسکولوں میں کام کرنے والے ٹیچرس نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے اسکولوں میں نصاب مکمل کیا گیا تھا۔