ڈمپل کپاڈیہ کی والدہ بٹی کپاڈیہ کا انتقال

   

ممبئی ۔یکم / ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام)اداکارہ ڈمپل کپاڈیہ کی والدہ بٹی کپاڈیہ کا 80 سال کی عمر میں کل رات ممبئی کے ہندوجا ہاسپٹل میں انتقال ہوگیا ۔ انہیں سانس لینے میں تکلیف کی شکایت کے بعد شریک کیا گیا تھا ۔ وہ گزشتہ 20 دن سے دواخانہ میں زیرعلاج تھیں ۔ ڈمپل کی دختر ٹوئنکل کھنہ اور داماد اکشئے کمار بھی اس وقت موجود تھے ۔ ان کی آخری رسومات آج انجام دی گئی ۔ فلمی دنیا کی کئی شخصیتوں نے ڈمپل کپاڈیہ سے ملاقات کرکے پرسہ دیا ۔