پہلے دن 57.43کروڑ کی کمائی کے بعد شاہ رخ خان کی فلم نے جمعہ کے روز45.10کی ایک اور کمائی کی ہے
فلمی تجارت کے جانکارمونو بالا وجئے بالان کے مطابق پہلے د و دنوں میں شاہ رخ خا ن کی سال کی تیسری فلم ڈنکی جو21ڈسمبر کے روز ریلیز ہوئی ہے نے 102کروڑ کا نشانہ پار کرلیاہے۔
ڈنکی میں تپاسی پنو‘ وکی کوشل‘ بومن ایرانی نے بھی اداکاری کی ہے راج کمار ہیرانی کی ہدایت کاری میں یہ فلم تیار ہوئی ہے۔ پٹھان او رجوان کی شاندار کامیابی کے بعد شاہ رخ خان ڈنکی کے ذریعہ دوبارہ بڑے پردے پر دیکھائی دے رہے ہیں۔
مونو بالا وجئے بالن نے ہفتہ کے روز ٹوئٹ کیاکہ جمعہ کے روز ریلیز کے دوسرے دن جس روز سالار پارٹ ون سیز فائر کی ریلیز ہوئی ہے ڈنکی نے دنیابھر میں 45.1 کروڑ کی کمائی کی ہے۔
جمعرات کے روز اس فلم نے 57.43کروڑ کمائے تھے‘ اگلے دن کی کمائی نے فلم کی جملہ کمائی 102.53کروڑ تک پہنچادی ہے
ڈنکی ریڈ چیلیز انٹرٹیمنٹ‘ جی ائی اسٹڈیوس او رراج کمار ہرائی کی فلم ہے۔ اس فلم کے کہانی کار راج کمار ہیرانی‘ ابھجیت جوشی اور کانیکا ڈھلون ہیں۔
مذکورہ کامیڈی ڈرامہ ان غیرقانونی مہاجرین پر مشتمل ہے جو اپنی زندگیو ں کو خطرے میں ڈالکر بیرونی ممالک جاتے ہیں۔ فلم میں شاہ رخ خان کے بشمول تمام ادکاروں نے اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دیکھائے ہیں۔