واشنگٹن : امریکہ کے نومنتخب صدر ٹرمپ نے کینیڈا کے خلاف اقتصادی طاقت استعمال کرنے کا اعلان کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹرمپ نے خلیج میکسیکو کا نام خلیج امریکہ رکھنے کا اعلان کر دیا۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا ہے کہ خلیج میکسیکو کے نام کی تبدیلی اس لیے کریں گے کیونکہ یہ امریکہ کا پانی ہے، کینیڈا کو امریکا کی 51 ویں ریاست بنانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میکسیکو اور کینیڈا نے غیرقانونی امیگریشن اور منشیات اسمگلنگ نہ روکی تو 25 فیصد ٹیرف لگا دیں گے۔ٹرمپ کا کہنا ہے کہ کینیڈا کو بھولنا نہیں چاہیے کہ اس کا دفاع امریکہ کرتا ہے، قومی سلامتی مقاصد کے لیے گرینڈ لینڈ بھی امریکہ کو ملنا چاہیے۔
ایران مشرق وسطیٰ میں اہم اسٹریٹجک اور سیکیورٹی چیلنج : میکرون
پیرس : فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کہا ہے کہ ایران مشرقِ وسطیٰ میں اہم اسٹریٹجک اور سیکیورٹی چیلنج ہے۔یہ بات فرانسیسی صدر نے جاری کیے گئے تازہ ترین بیان میں کہی ہے۔دوسری جانب ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ نے جواب میں کہا ہے کہ فرانسیسی صدر کا بیان بے بنیاد ہے، متضاد اور قیاس آرائی پر مبنی ہے۔ایرانی وزارتِ خارجہ کی جانب سے دیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ فرانس خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنے غیر تعمیری نقطہ نظر پر نظرِ ثانی کرے۔