ڈوپلیسی ٹسٹ کرکٹ سے سبکدوش

   

جوہانسبرگ ۔ جنوبی افریقہ کے اسٹار بیٹسمین فاف ڈوپلیسی ٹسٹ کرکٹ سے سبکدوش ہوگئے ہیں ۔36 سالہ ڈوپلیسی نے چہارشنبہ کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اس فیصلے کی تصدیق کی۔ انہوں نے کہا ،میرا دل صاف ہے اور نیا باب شروع کرنے کا یہی صحیح وقت ہے ۔اگر کوئی مجھے 15 سال پہلے کہتاکہ میں جنوبی افریقہ کے لئے 69 ٹسٹ میچ کھیلوں گا اور ٹیم کی کپتانی کروں گا تو مجھے یقین نہیں ہوتا۔ ڈو پلیسی نے اپنے ٹسٹ کیریئر میں 10 سنچریاں اور21 نصف سنچریوں کی مدد سے 4163 رنز بنائے ۔انہوں نے ٹی20 ورلڈکپ کیلے ٹسٹ کو خیر باد کہہ دیا ہے اور کہا کہ آئندہ دو برسوں میں 2 ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے میں نے ٹسٹ کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کیا ہے۔