ڈپارٹمنٹل ٹسٹ کا 10 تا 19 جولائی انعقاد

   

حیدرآباد ۔ تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کی جانب سے ڈپارٹمنٹل ٹسٹ کا 10 جولائی 19 جولائی انعقاد عمل میں آئے گا۔ ریاست میں کورونا وباء کے پیش نظر لاک ڈاؤن میں توسیع کے باعث ڈپارٹمنٹل ٹسٹ کو ملتوی کیا گیا تھا۔ پبلک سرویس کمیشن نے بتایا کہ ڈپارٹمنٹل ٹسٹ کمپیوٹر کی بنیاد پر منعقد کئے جائیں گے اور حیدرآباد کے بشمول ریاست کے 9 ضلع ہیڈکوارٹرس میں ان کا انعقاد عمل میں آئے گا ۔ ڈپارٹمنٹل ٹسٹ کے نظرثانی شدہ ٹائم ٹیبل اور دیگر ضروری معلومات پبلک سرویس کمیشن کے ویب سائٹ www.tspsc.gov.in سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔