ڈگری کالجوں میں داخلے کیلئے DOST نو ٹیفکیشن کی اجرائیتین مرحلوں میں داخلے ،30 جون سے کلاسیس کا آغاز

   

حیدرآباد۔ 2 مئی (سیاست نیوز) ڈگری کالجوں میں تعلیمی سال 2025ء میں آن لائن داخلوں کیلئے صدرنشین تلنگانہ ہائیر ایجوکیشن کونسل پروفیسر بالا کشٹا ریڈی نے Degree Online Services Telangana (DOST) نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے تناظر میں ریاست کی مختلف یونیورسٹیز عثمانیہ، کاکتیہ، تلنگانہ، پالمور، مہاتما گاندھی، شاتا واہنا، جے این ٹی یو ایچ، ویراناری چاکلی ایلماں ویمن یونیورسٹی میں بی اے، بی کام، بی ایس سی، بی بی اے دیگر کورسیس میں داخلوں کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ جملہ مرحلوں میں داخلے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے کے مطابق 3 تا 21 مئی تک درخواستیں قبول کی جائیں گی۔ 10 تا 22 مئی تک ویب آپشن کی سہولت فراہم کی گئی۔ 29 مئی کو نشستیں الاٹ کی جائیں گی۔ دوسرے مرحلے کیلئے 30 مئی سے 8 جون تک درخواستیں قبول کی جائیں گی۔ 30 مئی سے 9 جون تک ویب آپشن کی سہولت رہے گی۔ 13 جون کو نشستیں الاٹ کی جائیں گی۔ تیسرے مرحلے کیلئے 13 تا 19 جون تک درخواستیں قبول کی جائیں گی۔ 13 تا 19 جون ویب آپشن کی سہولت رہے گی۔ 23 جون کو نشستیں الاٹ کی جائیں گی۔ 30 جون سے ڈگری کالجوں میں کلاسیس کا آغاز ہوگا۔ عہدیداروں نے طلبہ کو DOST ویب سائٹ، موبائل ایپ، می سیوا ایپ، می سیوا مراکز پر پہنچ کر کالیجس میں داخلوں کے آپشن کا انتخاب کرنے کا مشورہ دیا۔2