ڈگ وجے سنگھ سزا کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل کریں گے

   

بھوپال : مدھیہ پردیش کے اندور کی خصوصی عدالت نے تقریباً ایک دہائی پرانے معاملے میں ایک سال قید کی سزا سنائے جانے کے بعد کانگریس کے سینئر لیڈر دگ وجے سنگھ نے کہا ہے کہ وہ اس کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل کریں گے ۔سابق وزیر اعلیٰ دگ ڈجے سنگھ نے ایک ٹویٹ کے ذریعے کہا ہے کہ اندور کی اے ڈی جے کورٹ کا حکم ہے ۔ ہائی کورٹ میں اپیل کروں گا۔ وہ ‘بی جے پی اور سنگھ’ سے نہ کبھی ڈرے ہیں اور نہ کبھی ڈریں گے ۔ خواہ کتنے ہی جھوٹے مقدمے بنائے جائیں اور کتنی سزائیں دی جائیں۔اپنے ٹویٹ میں مسٹر سنگھ نے کہا کہ 11 سال پرانے معاملے میں جس میں ان کا نام ایف آئی آر میں بھی نہیں تھا، سیاسی دباؤ کی وجہ سے انہیں جوڑا گیا اور سزا دی گئی۔