ڈگ وجے سنگھ کے روڈ شو میں خاتون پولیس عہدیداران کو زعفرانی کھنڈوا پہننے پر مجبور کیا گیا ۔

,

   

بھوپال:حلقہ لوک سبھا بھوپال کے کانگریسی امیدوار ڈگ وجئے سنگھ کے روڈ شو میں خاتون پولیس عہدیداروں کو زبردستی زعفرانی رنگ کا کھنڈوا پہننے پر مجبور کیا گیا۔ اس روڈ شو میں ڈگ وجے سنگھ کے ساتھ نامداس تیاگی عرف کمپیوٹر بابا بھی تھے۔ ڈیوٹی انجام دیتی ایک پولیس خاتون افسر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم یہاں کمپوٹر بابا کی جانب سے منعقد کئے گئے روڈ شومیں بندوبست کی ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔ ہمیں اس موقع پر زعفرانی کھنڈوا پہننے کیلئے مجبور کیا گیا۔ لیکن مذکورہ پولیس افسر نے یہ بتانے سے انکار کردیا کہ انہیں کس نے یہ پہننے پر مجبور کیا ہے۔ لیکن اس کے برعکس پولیس اعلی عہدیداران نے دعوی کیا کہ جو خواتین کھنڈوا پہنی ہوئی تھیں وہ پولیس عہدیداران نہیں ہیں بلکہ وہ سیاسی جماعت سے تعلق رکھتی ہیں۔ بھوپال کے ڈی آئی جی ارشاد ولی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پولیس او رریالی کے منتظمین نے ریلی کے لئے کارکنوں کا انتظام کیا تھا۔

لیکن ہم نے نہیں کہا تھا کہ وہ کیا ڈریس پہن کر آئے۔ جو پولیس عہدیداران اس وقت ڈیوٹی انجام دے رہے تھے وہ کھنڈوا نہیں پہنے۔ جو کارکن کھنڈوا پہنے ہوئے تھے وہ پولیس نہیں تھے۔ انتخابات کے پیش نظر ڈگ وجے سنگھ نے کمپیوٹر بابا سے ”ہون“ خصوصی پوجا کروائے ہیں۔ کمپیوٹر بابا نے کہا کہ ان انتخابات میں ڈگ وجے سنگھ کی کامیابی یقینی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی نے رام مندر کے مسئلہ پر عام عوام کے ساتھ سادھوؤں کوبھی بیوقوف بنایاہے۔ بی جے پی رام مندر مسئلہ کو صرف الیکشن جیتنے کیلئے استعمال کیا ہے۔ ڈگ وجے سنگھ کے مقابلہ بی جے پی نے مالیگاؤں بم دھماکہ کی ملزمہ سادھوی پرگیہ ٹھاکر رہیں گی۔ واضح رہے کہ بھوپال میں ۲۱/ مئی کو رائے دہی ہوگی اور ۳۲/مئی کو نتائج رہیں گے۔