ڈھونگی بابا کی خواتین کے ہاتھوں پٹائی

   

نظام آباد میں علاج کے نام پر نابالغ لڑکی کے جنسی استحصال کا انکشاف
نظام آباد ۔میڈیٹیشن کے نام پر نابالغ لڑکی کاگذشتہ 3 ماہ سے جنسی استحصال کرنے والے ڈھونگی بابا کو آج آیدوا تنظیموں سے تعلق رکھنے والے خواتین نے بری طرح پٹائی کرتے ہوئے پولیس کے حوالے کیا ۔ تفصیلات کے بموجب نظام آباد جواہر روڈ ( پوسل گلی ) کے علاقہ میں گذشتہ کئی دنوں سے میڈیٹیشن کے نام پر عملیات کرنے والے دھوکہ باز بابا شیوا پرساد نامی شخص نے جو خواتین کا علاج کررہا تھا ضلع جگتیال کے مٹ پلی سے تعلق رکھنے والی ایک دسویں جماعت کی طالبہ کی طبیعت بگڑ جانے پر اس سے رجوع ہونے پر اس نے ایک لاکھ روپئے فیس طلب کیا اور اس کا علاج کرنا شروع کیا علاج مکمل ہونے کے بعد اس شخص نے اس نابالغ لڑکی کے والدین کو یہ باور کیا کہ لڑکی کافی کمزور ہوگئی اسے ہفتہ میں ایک بار لایا جائے تاکہ وہ اس کی کمزور ی کا علاج کرسکے ۔ اس اثناء میں اس کے والدین نے اس لڑکی کو گذشتہ جولائی سے ہفتہ میں ایک بار اس کو اس میڈیٹیشن کو علاج کیلئے لارہے تھے یہ جعلی ڈاکٹر اعظم روڈ پر واقع ایک یونانی میڈیکل شاپ سے مساج کا تیل اور جنسی طاقت بڑھانے کی گولیاں لے جارہا تھا اور علاج کے بہانے اس لڑکی کو اپنے کلینک کے اندرونی حصہ میں لے جاکر اسے مساج کرتے ہوئے بے ہوش کررہا تھا اور بے ہوشی کی حالت میں اس کا ریپ کررہا تھا ۔اس اثناء میں لڑکی شدید درد شکم میں مبتلا ہونے پر اس لڑکی کے والدین نے مقامی ڈاکٹرس سے رجوع کرنے پر ڈاکٹرس نے لڑکی حاملہ ہونے کا انکشاف کیا لڑکی سے اس بارے میں دریافت کرنے پر اس نے بتایا کہ گذشتہ تین ماہ سے اس کے ساتھ یہ حرکت کی جارہی ہے اور اس ڈاکٹر نے کسی کو بھی بتانے پر اس کو اس کے والدین کو جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی جس پر لڑکی ڈر و خوف میں مبتلا ہوگئی اور خاموشی اختیار کرلی تھی۔ لڑکی کے والدین نے خواتین تنظیموں سے رجوع ہوتے ہوئے تفصیلات سے واقف کرانے پر آج آیدوا کے تنظیموں سے تعلق رکھنے والی گیتا انجلی ، مادھوی ، وینکٹی ، ڈنڈی وینکٹی و دیگر نے یہاں پہنچ کر اس سے پوچھ تاچھ کرنے پر تفصیلات بتانے سے انکار کردیا اور گالی گلوج کرنا شروع کیا تو خواتین نے شیو پرساد پر حملہ کرتے ہوئے اسے بری طرح زد و کوب کیا ۔ اطلاع کے ملتے ہی Iٹائون ایس ایچ او انجنیلو یہاں پہنچ کر اسے تحویل میں لے لیا ۔پولیس پہنچنے سے قبل شیو پرساد راہ فرار ہونے کی ناکام کوشش کی اور لڑکی کو سرکار ی دواخانہ منتقل کیا اس بارے میں پولیس نے اس خصوص میں 376,420,4&5 پوسکو کے تحت مقدمہ درج کیا اور شیو پرساد سے پوچھ تاچھ شروع کردیا ۔ آیدوا کی سنبھانی لتا نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی ناکامی کی وجہ سے ملک گیر سطح پر لڑکیوں پر اس طرح کے واقعات میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے اور حکومت مقدمہ درج کرتے ہوئے خاموشی اختیار کررہی ہے لڑکی کے ساتھ بدسلوکی کرنے والے شخص کو سخت سے سخت سزا دیتے ہوئے انصاف کرنے کا مطالبہ کیا ۔ خواتین تنظیموں نے سرکاری دواخانہ پہنچ کر احتجاج بھی کیا ۔ پولیس نے بتایا کہ اس طرح کے دھوکہ باز اور غیر سند یافتہ سے اجتناب کریں اور اپنے آپ کو ڈاکٹرس کہتے ہوئے دھوکہ دینے والوں کے خلاف پولیس کو اطلاع دیں اور عوام چوکسی اختیار کریں ۔