ڈیزل اسمگل کرنے کی کوشش ناکام ، ایران کا دعویٰ

   

تہران : ایرانی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ خلیج کے پانیوں میں ایک غیر ملکی جہاز کو اسمگلنگ کے الزامات کے تحت قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ خبررساں اداروں کے مطابق ہفتہ کے روز جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ اس جہاز میں ڈیزل اسمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔ جہاز میں سوار عملے کے 11افراد کو قید کر لیا گیا ہے، تاہم ان کی قومیت کے بارے میں نہیں بتایا گیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق قبضہ میں لیے گئے جہاز میں موجود کنٹینروں سے ڈیڑھ ہزار لیٹر ڈیزل ضبط کر لیا گیا ہے۔